عید الاضحی پر 300 سے زائد ورکرز صفائی آپریشن میں حصہ لیں گے

 عید الاضحی پر 300 سے زائد ورکرز صفائی آپریشن میں حصہ لیں گے

یوسی میں اضافی مشینری اورآٹو رکشے فراہم کیے جائیں گے ،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ

ساہی وال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا)سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تحصیل ساہیوال شاہ ولی خان نے بتایا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر صفائی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بروقت تلفی کے لیے جامع اور مربوط صفائی پلان تیار کر لیا گیا ہے عید الاضحی پر 300 سے زائد ورکرز مانیٹرنگ افسران اور مشینری صفائی آپریشن میں حصہ لے گی ہر گھر میں بائیو گریڈ ایبل بیگز تقسیم کیے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل ساہیوال کی تمام یونین کونسلز کے گھروں میں ہزاروں جانوروں کی قربانی متوقع ہے جس سے آلائشیں پیدا ہوں گی اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام یونین کونسلز میں اضافی مشینری اورآٹو رکشے فراہم کیے جائیں گے۔

جبکہ عید سے ایک روز قبل آلائشیں دفنانے کے لیے گڑھے تیار کیے جائیں گے جن میں 10 سے 15 منٹ میں آلائشیں دفن کرنا لازم ہوگا ان کا مزید بتانا تھا کہ پانی کے بوزرز سے قربانی کی جگہ کو دھویا جائے گا اور فوری طور پر چونا اور فینائل کا چھڑکاؤ کر کے بدبو اور بیماریوں سے بچاؤ کو یقینی بنایا جائے گا شاہ ولی خان کا کہنا تھا کہ عوام کو صفائی کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے مساجد میں خطبات، موبائل اعلانات، سوشل میڈیا اور اسکول پروگرامز کے ذریعے مہم بھی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں