سلانوالی شہر سمیت 19 یونین کونسلوں میں 24 کولیکشن کیمپ

 سلانوالی شہر سمیت 19 یونین کونسلوں میں 24 کولیکشن کیمپ

سٹاف چار شفٹوں میں کام کرے گا اور پہلی شفٹ رات کو4 بجے تک ہوگی

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی ستھرا پنجاب ایجنسی نے تحصیل سلانوالی کے لیے عید الاضحیٰ کا 3 روزہ پلان جاری کر دیا ستھرا پنجاب ایجنسی سلانوالی کے مانیٹرنگ مینجر چوہدری زیشان آصف نے صحافیوں کو بتایا کہ تحصیل سلانوالی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سلانوالی شہر سمیت 19 یونین کونسلوں میں 24 کولیکشن کیمپ لگائے جائیں گے سلانوالی شہر کے 4 مقامات محلہ نشاط آباد مین روڈ مدنی پارک محلہ اسلام نگر اور گارڈن ٹاؤن جبکہ ہر یونین کونسل میں ہیڈ کوارٹر کیمپ لگیں گے جہاں پر آلائشوں کو کولیکٹ کیا جائے گا اس کے علاوہ ستھرا پنجاب ایجنسی کا سینی ٹیشن سٹاف تینوں ایام میں چار شفٹوں میں کام کرے گا اور پہلی شفٹ چاند رات کو 2 بجے تا 4 بجے تک ہوگی پہلی شفٹ کے دوران شہر کے کمرشل ایریا کی صفائی ستھرائی کی جائے گی۔

دوسری شفٹ میں رہائشی علاقوں کی صفائی ستھرائی صبح 4 بجے تا 6 بجے تک ہوگی تیسری شفٹ صبح 6 بجے تا 2 بجے تک دوپہر اور چوتھی شفٹ دوپہر 2 بجے تا رات 8 بجے تک ہوگی اس دوران تحصیل کی 19 یونین کونسلوں میں صفائی کے عمل کے ساتھ ساتھ سینی ٹیشن سٹاف ہر محلے ہر مقام پر گھر گھر جا کر آلائشیں کولیکٹ کرے گا۔ اور تحصیل بھر میں جتنی بھی قربان گاہیں ہوں گی انہیں واش کیا جائے گا فینائل سے دھویا جائے گا اور بعد ازاں تمام قربان گاہوں کی بدبو دور کرنے کے لیے عرق گلاب کا سپرے کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ تینوں ایام میں ستھرا پنجاب ایجنسی کا تمام سٹاف ہائی الرٹ رہے گا جو کسی بھی مقام سے شکایت آنے کی صورت میں شکایت کے بروقت ازالہ کے لیے اقدامات کرے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں