ٹرانسپورٹ کی کمی اور منہ مانگے کرایوں کی ڈیمانڈ ،شہری پریشان

 ٹرانسپورٹ کی کمی اور منہ مانگے کرایوں کی ڈیمانڈ ،شہری پریشان

گاڑیوں کی قلت عذاب بنی رہی،مسافر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ کے اقدامات کے باوجود عید سے ایک روز قبل ٹرانسپورٹ کی کمی اور منہ مانگے کرایوں کی ڈیمانڈ حسب معمول مسافروں کیلئے مشکلات کا سبب بنی رہی ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کی تشکیل کردہ ٹیموں مختلف شاہراؤں پر چیکنگ کرتی نظر آئیں ،اس کے باوجود اضافی کرایوں کی وصولی عروج پر جبکہ گاڑیوں کی قلت مسافروں کیلئے دوہرے عذاب کا باعث بنی رہی،اکثر لوگ گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکنے کے بعد گاڑیوں میں بھی لٹک کر یا چھتوں پر بیٹھ کر منزل مقصود کی طرف روانہ ہوئے ،گاڑیوں کے عملے اور مسافروں کی تکرار کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ،جس پر انہوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں