تحصیل اور ضلعی لیول پر سرچ آپریشن ، سنیپ اور سرپرائز چیکنگ کریں ، آر پی او

 تحصیل اور ضلعی لیول پر سرچ آپریشن ،  سنیپ اور سرپرائز چیکنگ کریں ، آر پی او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او شہزاد آصف خان نے چاروں اضلاع سرگودھا ’ خوشاب’ بھکر’ میانوالی کے پولیس افسروں کو ٹارگٹ دیا ہے کہ تحصیل لیول اور ضلعی لیول پر سرچ آپریشن ، سنیپ چیکنگ اور سرپرائز چیکنگ کریں۔

کھلی جگہوں پر کم سے کم عید کے پروگرام منعقد ہوں ۔ آج اور کل ضلع میانوالی اور ضلع بھکرکی بارڈر چیک پوسٹوں پر مستقل چیکنگ کریں ۔ گشت کو موثر بنائیں ایس ڈی پی اوز عید کے دنوں میں اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں جو کہ اس موقع پر اپنے اہل خانہ سے ضرور ملنے آتے ہیں۔ کے خلاف کارروائی کو مؤثر بناتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں اشتہاریوں کو نہ صرف گرفتار کریں بلکہ ان ایام میں ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو نقص امن کا باعث بن سکتے ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں