ڈپٹی کمشنر کا ریلیف کی فراہمی کیلئے کوٹ مومن کا دورہ
کوٹمومن میں کے زیر تعمیر سہولت بازار کا دورہ ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بہترین سہولیات اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تحصیل کوٹ مومن کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اختر ملک ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ،ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی معائینہ کیا اور عید کی تعطیلات کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و اسٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لیا،بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے کوٹمومن میں کے زیر تعمیر سہولت بازار کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں کوٹمومن میں قائم عارضی سیل پوائنٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی، صفائی، پینے کے پانی، پارکنگ اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بیوپاریوں اور خریداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہے اور تمام ادارے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔