نوجوان نسل میں بڑھتے غیر اخلاقی رجحانات تشویشناک ،ملک محمد اقبال

نوجوان نسل میں بڑھتے غیر اخلاقی  رجحانات تشویشناک ،ملک محمد اقبال

کندیاں(نمائندہ دنیا)نوجوان نسل میں بڑھتے غیر اخلاقی رجحانات تشویشناک ہیں ۔ملک محمد اقبال اعوان عوامی سماجی رہنما ملک محمد اقبال اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کے بعض افراد کی جانب سے غیر اخلاقی سرگرمیوں اور ناجائز تعلقات کی ترغیب دینا معاشرے کے لیے تشویشناک رجحان بنتا جا رہا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ بدنامی اور عزتِ نفس کے خدشات کے باعث متاثرہ افراد اکثر ایسے معاملات رپورٹ نہیں کرتے ، جس سے ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی اور تلہ گنگ کے بعض علاقوں میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے سدباب کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں ملک محمد اقبال اعوان نے ضلعی پولیس افسران سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ تھانوں کو سخت ہدایات جاری کی جائیں اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ایک پُرامن اور مہذب معاشرے کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں