تھانہ چھدرو پولیس کی کاروائی ملزم گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ چھدرو پولیس کی کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمہ درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چھدرو سب انسپکٹر رانا عبدالحق اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ عامر خان ولد حاکم خان سکنہ وانڈھا انور خیلانوالہ چھدرو سے رپیٹر بندوق 12 بور برآمد کی جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔