اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو پریشان کردیا، محمد نواز خان
کندیاں(نمائندہ دنیا)یٹرولیم مصنوعات میں ہونے والے حالیہ اضافہ کے بعد روزمرہ اشیاء خوردونوش چینی،گھی،دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافہ نے عوام کے اوسان خطا کردئیے ہیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تعین مزدور اور ملازم طبقہ کی ماہانہ آمدن کو مد نظر رکھ کیا جائے
ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما محمد نواز خان سوانس نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کیاکہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں ہونے والے 30 سے 40فیصد ہونے والے حالیہ اضافہ نے عوام کے اوسان خطاء کردئیے ہیں ملک اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے مہنگائی کی دن رات بڑھتی شرح کاروبار زندگی کا گلا گھونٹ رہی ہے۔ قوم دن بدن مایوسی کے بدترین حالات کی طرف جارہی ہے ملک بھر میں خودکشی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے آٹا،چینی ،گھی،دالیں،سبزیاں عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار ملک کو خوفناک حالات کی طرف لیکر جارہی ہے حکومت کو چاہئے کہ اشیائے خوردنوش کی چیزوں کو اعتدال پر لانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے ۔