تلخ کلامی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
میانوالی (نامہ نگار ) نواحی علاقہ پائی خیل میں دن دیہاڑے معمولی تلخ کلامی پرنامعلوم افراد کی طرف سے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی گئی فائرنگ کے نتیجے میں حمزہ خان ولد شفیع اللّٰہ خان قوم نرولی خیل شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو اطلاع پر اسے میانوالی DHQ ہسپتال میانوالی میں فوری طور پر شفٹ کر دیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے دریں اثناء پائی خیل پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔