مرکزی بازاروں میں موٹرسائیکل رکشوں،ریڑھیوں کے داخلے پر پابندی پر عمل نہ ہو سکا

مرکزی بازاروں میں موٹرسائیکل  رکشوں،ریڑھیوں کے داخلے  پر پابندی پر عمل نہ ہو سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن حکام نے شہر کے مرکزی بازاروں میں موٹرسائیکل رکشوں،ریڑھیوں کے داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سختی سے عملدرآمد کروانے کے ساتھ ساتھ قانون شکنی پربھرپور ایکشن لیا جائے گا۔

جس پر محض چند روز عملدرآمد ہو سکا اور صورتحال جوں کی توں برقرار جبکہ مسائل میں مسلسل اضافے کا سبب بنی ہوئی ہے ،اسی طرح کمشنر و ڈپٹی کمشنر بھی متعدد مرتبہ احکامات جاری کر چکے ہیں جو تاحال کاغذی کاروائی ثابت ہو رہے ہیں،شہریوں نے ارباب اختیار کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں