سوئمنگ پول میں پہلے نہانے پر جھگڑا،چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سوئمنگ پول میں پہلے نہانے پر جھگڑے کے دوران دو نوجوانوں سے مار پیٹ کرنیوالے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔۔۔
بتایا جاتا یہ کہ چک موسیاں کے رہائشی محمد اویس اور عبدالمنام مقامی سوئمنگ پول میں نہانے گئے جہاں پہلے نہانے کے تنازعہ پر سیف اﷲ اور اسکے ساتھیوں نے اسلحہ کے زور پر دونوں کو زدوکوب کرتے ہوئے دھمکیاں دیں کہ اگر تم پول میں داخل ہوئے تو قتل کر دینگے اطلاع ملنے پر پولیس نے چار نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔