محرم الحرام کے دوران سول ڈیفنس حکام سے بھی رضاکاروں کی خدمات طلب

محرم الحرام کے دوران سول ڈیفنس حکام  سے بھی رضاکاروں کی خدمات طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سول ڈیفنس حکام سے بھی رضاکاروں کی خدمات طلب کر لیں۔

 اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر کو آگاہ کرتے ہوئے جلد از جلد مطلوبہ رضا کاروں کے کوائف ڈسٹرکٹ پولیس کو ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کی ڈیوٹیاں لگائی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں