نوجوان کو برہنہ کر کے ویڈیو بنانے اور ہراساں کرنے پر چار افراد کے خلاف مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چھٹی مانگنے پر پیزا شاپ پر کام کرنیوالے محنت کش نوجوان کو برہنہ کر کے اس کی ویڈیو بنانے اور ہراساں کرنے پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ 90جنوبی کا رہائشی ثاقب انور آباد میں ایک پیزا شاپ پر ملازم ہے جس نے چھٹی مانگی تو پیزا شاپ کے مالک کے چچاز اد بھائی حمزہ نے شعیب، ریحان اور بلال سے مل کر اسے برہنہ کر دیا اور نازیبا ویڈیو بنا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے ، اور کافی دیر تک حبس بے جا میں رکھکر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس پر پولیس نے چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔