حکومتی نرخوں پر گندم خریدنا تقریباً ناممکن ہو گیا

حکومتی نرخوں پر گندم خریدنا تقریباً ناممکن ہو گیا

حکومتی نرخوں پر گندم خریدنا تقریباً ناممکن ہو گیا 8750 روپے بوری کے سرکاری نرخ کاغذی کارروائی تک محدود

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں میں گندم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، عوام پریشان حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کندیاں سمیت ضلع بھر میں گندم کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث عام آدمی کے لیے حکومتی نرخوں پر گندم خریدنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے شہریوں کے مطابق 8750 روپے فی بوری کے سرکاری نرخ صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم 10 ہزار سے 12 ہزار روپے فی بوری تک فروخت کی جا رہی ہے گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث آٹے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ نان اور روٹی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی خوراک مہنگی ہونے سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی مصنوعی قلت اور ناجائز منافع خوری کا نوٹس لیا جائے اور سرکاری نرخوں پر گندم کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں