شادی کا جھانسہ دے کر دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

شادی کا جھانسہ دے کر دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

شادی کا جھانسہ دے کر دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیالڑکے نے شادی سے انکار کے بعد لڑکی کی کردار کشی شروع کر دی، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کراچی کے رہائشی نوجوان نے سوشل میڈیا پر دوستی کر کے شادی کا جھانسہ دے کر دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا،بتایا جاتا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی رہائشی 27سالہ مسماۃ(ا) آئن لائن جاب کرتی ہے کچھ عرصہ قبل جاب ہی کے سلسلہ میں کراچی کے منصور نامی نوجوان سے رابطہ ہوا ، اور سوشل میڈیا پر دوستی ہو گئی، بعدازاں اس نے لڑکی سے شادی کی خواہش ظاہر کی اور سرگودھا آکر اسے قینچی موڑ کے ایک معروف ہوٹل میں بلوایا جہاں ملزم نے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، اور بعد میں شادی سے انکار کرتے ہوئے لڑکی کی کردار کشی شروع کر دی، متاثرہ لڑکی کی ماں کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں