بس بے قابو ہو کر سڑک سے گرنے پر ماں بیٹی سمیت 6 زخمی
بس بے قابو ہو کر سڑک سے گرنے پر ماں بیٹی سمیت 6 زخمی زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا، ایک زخمی کی حالت نازک
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چلتے ڈمپر کا ٹائر برسٹ ہونے پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گرنے میں ماں بیٹی سمیت 6 مسافر زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بتلائی جا رہی ہے ۔فیصل آباد روڈ پر سٹون کریشنگ مارکیٹ چک 103 جنوبی کے قریب چلتے ڈمپر کا ٹائر برسٹ ہونے پر تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گرنے سے ماں بیٹی سمیت 6 مسافر عارف والا کی 55 سالہ شاہین شوکت،22 سالہ حفظہ شوکت،بہاولنگر کا 33 سالہ غلام مرتضی، جانیوال کا 26 سالہ حسن، چک 55 کا رہائشی 55 سالہ غلام حسین اور بہاولنگر کا 37 سالہ عمر حیات زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتلائی جا رہی ہے ۔