3 ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

 3 ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ مکڑوال پولیس کی کاروائی، 3 ملزمان گرفتار، کلاشنکوف، پسٹل 30 بور موزر کلاشنکوف نما، پسٹل 30بور برآمد، مقدمات درج۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکڑوال سب انسپکٹر شفقت اللہ خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ شازر خان ولد سید الرحمٰن سکنہ چشمیہ سے کلاشنکوف، منور خان ولد امیر عالم خان سکنہ سلطان خیل سے پسٹل 30 بور موزر کلاشنکوف نما، صدام حسین ولد شہباز خان سکنہ مکڑوال سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔تھانہ عیسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے ۔ 

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل انسپکٹر فیاض احمد اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع دھمکیوں اور ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد وارث ولد شاہجہان سکنہ عیسیٰ خیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے رپیٹر بندوق 12 بور برآمد کی جبکہ ایک اور کاروائی میں جھوٹی کال کے مقدمہ میں مطلوب ملزم فرمان اللہ ولد محمد عثمان سکنہ عیسیٰ خیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں