ایک لاکھ88ہزار کی زائدالمعیاد اشیا کو ضائع کر دیا گیا
ایک لاکھ88ہزار کی زائدالمعیاد اشیا کو ضائع کر دیا گیا1.1کلوگرام بسکٹ،7کلوگرام ممنوع نمک،15.2لیٹرزمشروبات کوضائع کیا گیا
میانوالی (نامہ نگار)صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا اور ڈپٹی کمشنر اسدعباس مگسی کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ، گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 13090لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت 2.4کلوگرام زائد المعیاد اشیاء،1.1کلوگرام بسکٹ،7کلوگرام ممنوع نمک،15.2لیٹر زائد المعیاد مشروبات،1کلوگرام چائے کی پتی،1.5لیٹر آئل،110.5کلوگرام مضر صحت مصالحہ جا ت ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر188000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔