عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی کے موقع پر سیمینار اور آگاہی ریلی کا انعقاد

 عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی کے موقع  پر سیمینار اور آگاہی ریلی کا انعقاد

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ مومن میں عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی کے موقع پر ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار کا اہتمام پرنسپل ریاض احمد نے کیا جبکہ مہمانِ خصوصی پروفیسر ساجد حمید تھے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تمباکو نوشی اور منشیات کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی اور نوجوان نسل پر اس کے منفی اثرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تمباکو نوشی جیسی مضر عادت سے دور رہیں اور صحت مند معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔بعد ازاں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے زیر اہتمام فوارہ چوک سے مڈھ موڑ تک ایک آگاہی ریلی نکالی گئی جس میں طلبہ اور مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران شہریوں اور دکانداروں میں پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور تمباکو نوشی کے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر پنجاب پولیس، ریسکیو 1122 اور صاف ستھرا پنجاب کے اہلکاروں نے بھی بھرپور تعاون کیا اور آگاہی مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں