محکموں کو ذمہ داریاں تفویض،انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

محکموں کو ذمہ داریاں تفویض،انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

محکموں کو ذمہ داریاں تفویض،انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت علماء کرام اور امن کمیٹیوں کا مثبت کردار اتحاد و یگانگت کے فروغ کا حامل ہے،رانا ابو بکر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد ابوبکر کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد ابوبکر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے قیام کے لیے تمام ادارے اور مکاتبِ فکر کے علماء کرام اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مذہبی رواداری کے فروغ اور بین المسالک ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے جامع انتظامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور امن کمیٹیوں کا مثبت کردار معاشرے میں اتحاد و یگانگت کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے استحکام میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں