کبوتر پکڑنے کے تنازعہ پر مخالف اور اسکے بھائی کو مضروب کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کبوتر پکڑنے کے تنازعہ پر نصف درجن افراد نے مخالف اور اسکے بھائی کو گھر میں داخل ہو کر مضروب کر دیا۔
بتایا جاتاہے کہ رانجھیانوالہ میں آصف علی نے دیہہ کے رہائشی رمضان کا کبوتر اپنی چھت سے پکڑا تو دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی جس کے کچھ دیر بعد رمضان دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آصف کے گھر میں داخل ہوگیا ۔ملزمان نے آصف اور اسکے بھائی احسن کو مار پیٹ شروع کر دی اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے تین نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔