اﷲ اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے دنیا پسپائی کی جانب جا رہی ،میاں بلال طارق

 اﷲ اور اس کے رسول کے احکامات  پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے دنیا پسپائی  کی جانب جا رہی ،میاں بلال طارق

خوشاب(نمائندہ دنیا )مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم میاں بلال طارق نے کہا ہے کہ اﷲ اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آج دنیا پسپائی کی جانب جا رہی ہے ۔

اور 57 ممالک کے مسلمان غیر مسلموں کے رحم و کرم پر ہیں جس دن تمام مسلمان اسلامی تعلیمات اور آقا دو جہاں کی ہدایت پر عمل پیرا ہوئے وہ دل کفار کے لیے آخری دن ہوگا، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلمان آبادی کے لحاظ سے دنیا میں 65فیصد ہے مگر پھر بھی کفار ہم پر حاوی ہے کیوں کہ ہم اجتماعی مسائل کو حل کرنے کے بجائے صرف اپنے مسائل حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ چند اسلامی ممالک کو چھوڑ کر باقی تمام اسلامی ممالک کو کفار نے قرض کی زنجیر میں جکڑا ہوا ہے فلسطین ہو یا کشمیر یا چیچنیا کے مسلمان ،ان سب پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھا ئے جارہے ہیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں