قتل کی اطلاع پرڈی پی او میانوالی کا نوٹس ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ کالاباغ کے علاقے کچھ تندر خیل میں عثمان دین نامی کے قتل کی اطلاع پرڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ایس ایچ او تھانہ کالاباغ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
انوسٹی گیشن اور فرانزک ٹیم جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کررہی ہیں۔مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس مزید حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے ۔