مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر کے چیئرمین کی نامزدگی نہ ہونے سے مسائل بڑھتے جا رہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی عدم توجہی کے باعث پی ایچ اے ،ایس ڈی اے ،بیت المال ،زکوٰۃوعشر کمیٹی، مارکیٹ کمیٹی ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی سمیت دیگر کے چیئرمین کی نامزدگی نہ ہونیکی وجہ سے ان ادارو ں کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔
بالخصوص مالی سال کے اختتام پر ان کی کارکردگی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے س ضمن میں حکومت نے ممبران اسمبلی کے لئے ممبران اسمبلی اور مسلم لیگی مقامی قیادت سے نام بھی مانگے تھے لیکن ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود چیئرمین کی نامزدگی نہ ہو سکی ہے جس وجہ سے ان اتھارٹیز کے بجٹ کی منظوری بھی التوا کا شکار چلی آ رہی ہے ۔