مانیٹرنگ کرنے کیلئے چاروں اضلاع پر کنٹرول روم کو فعال کرنے کے اقدامات تیز
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محرم الحرام میں ڈویژن بھر کی امن و امان کی صورتحال کو مانیٹرنگ کرنے کیلئے چاروں اضلاع پر کنٹرول روم کو فعال کرنے کے اقدامات تیز کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں کنٹرول روم قائم کئے جا رہے ہیں۔تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کے دفاتر اور ڈی پی او کے دفاتر میں محرم الحرام اور نکلنے والے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کیلئے بنائے جانے والے کنٹرول رومز 15جون تک مکمل طور پر فعال کر دیئے جائیں گے ۔