سینٹری سپر وائزرز کو گائیڈ لائن جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر نے محرم الحرام میں جلوسوں کے راستوں میں آنیوالے تمام مین ہولز کو جلوسوں سے قبل تلاشی لیکر کلیئر کرنے کیلئے کارپوریشن حکام کے متعلقہ سینٹری سپر وائزرز کو گائیڈ لائن جاری کردی۔
ہیں سرگودھا سمیت ریجن بھر میں تمام سینٹری سپر وائزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلوسوں سے قبل ایسے راستے جن پر جلوسوں کا گزر ہوگا ان راستوں میں آنیوالے مین ہولز کو مکمل تلاشی کے بعد کلیئر کرکے متعلقہ ڈیوٹی سرکل افسر کو باقاعدہ طور پر تحریری آگاہ کرنا ہوگا تاکہ کسی بھی تخریبی کاروائی سے بچا جاسکے ۔