جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،صہیب احمد بھرتھ

جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کی تکمیل کے  لیے تمام وسائل بروئے کار لائے  جائیں گے ،صہیب احمد بھرتھ

بھیرہ (نامہ نگار) صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ بھیرہ بار کی ترقی، وکلاء کو درپیش مسائل کا حل اور جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کی تعمیر ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔۔۔۔

جن کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔وہ صدر بھیرہ بار حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملنے والے بار کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کی تعمیر کے لیے وہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کے ذریعے چیف جسٹس صاحبہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ سیکرٹری قانون کو بھی تمام ضروری امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے ۔صوبائی وزیر مواصلات کے ہمراہ بار کے وفد نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال سے بھی ملاقات کی ۔اور انہیں بار کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر قانون نے حکومت پنجاب کی جانب سے 25 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک صدر بار حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ کے حوالے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں