حکومت ٹیکس لیتی ہے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دیتی :شیخ ندیم خاور

حکومت ٹیکس لیتی ہے مسائل کے  حل پر توجہ نہیں دیتی :شیخ ندیم خاور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت ٹیکس تو وصول کرنا چاہتی ہے مگر کاروبار کی ترقی اور تاجروں کے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے نام پر کیے جانے والے فیصلوں نے چھوٹے دکانداروں، دیہاڑی دار مزدوروں اور ہوٹل انڈسٹری کو شدید معاشی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر شیخ ندیم خاور نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب بھاری ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب کاروباری سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، جس سے تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کاروبار کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے ندیم خاور نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کے معاشی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور تاجر برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہ سکیں اور معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں