ڈاکٹر اشرف یونیورسٹی سرگودھا کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کے ڈین مقرر
ڈاکٹر اشرف یونیورسٹی سرگودھا کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کے ڈین مقرر ان کی قیادت میں فیکلٹی آف ایگریکلچر مزید ترقی کرے گی:وائس چانسلر کی مبارکباد
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب و چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کو یونیورسٹی آف سرگودھا کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کا ڈین مقرر کر دیا ہے ۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کی تقرری سینیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے ۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کو ڈین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کا وسیع تدریسی، تحقیقی اور انتظامی تجربہ فیکلٹی کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں فیکلٹی آف ایگریکلچر مزید ترقی کرے گی اور جامعہ کی مجموعی تعلیمی و تحقیقی پیش رفت میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔