ذوالفقار خاشہ کی بھرتھ گروپ میں شمولیت اعتماد، قیصر نسیم

ذوالفقار خاشہ کی بھرتھ گروپ میں شمولیت اعتماد، قیصر نسیم

ذوالفقار خاشہ کی بھرتھ گروپ میں شمولیت اعتماد، قیصر نسیمبھرتھ برادران نے علاقے میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا

میانی (نامہ نگار )میانی کی سیاسی و سماجی شخصیت قیصر نسیم نے کہا ہے کہ گھوگھیاٹ کی معزز شخصیت ذوالفقار خاشہ کی اپنے ساتھیوں سمیت چن گروپ اور پی ٹی آئی گروپ کو چھوڑ کر بھرتھ گروپ میں شمولیت خوش آئند ہے اور یہ وفاقی وزیر ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھرتھ برادران نے علاقے میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ، جس کے باعث علاقہ تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ قیصر نسیم کا کہنا تھا کہ ذوالفقار خاشہ اور ان کے ساتھیوں کے اعتماد کو وہ اپنے لیے اعزاز اور ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھرتھ گروپ عوامی خدمت، خلوص، دیانت داری اور مثبت سیاسی روایات کے فروغ کے ذریعے عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش جاری رکھے گا۔ علاقے کی تعمیر و ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔قیصر نسیم نے بھرتھ گروپ میں شامل ہونے والے ذوالفقار خاشہ، شیراز خاشہ، محمد اشرف خاشہ، صادق خاشہ، محمد خاشہ، تنویر خاشہ، ناصر خاشہ، فضل خاشہ، اقبال خاشہ، ظفر خاشہ، طاہر خاشہ، ارشد خاشہ، مطلوب خاشہ، جان خاشہ، جواد خاشہ، اسلم خاشہ، وقار خاشہ، رمضان خاشہ، مظہر خاشہ، ابراہیم خاشہ، عثمان خاشہ، لطیف خاشہ اور مرسلین خاشہ سمیت دیگر ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے خدمت، بھائی چارے اور ترقی کا سفر مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اتحاد، خدمت اور ترقی کی سیاست کے ذریعے علاقے کی فلاح و بہبود اور عوامی خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں