غیر قانونی ساؤنڈ سسٹم ، دولہن کے بھائی سمیت 4 افراد گرفتار

غیر قانونی ساؤنڈ سسٹم ، دولہن کے بھائی سمیت 4 افراد گرفتار

غیر قانونی ساؤنڈ سسٹم ، دولہن کے بھائی سمیت 4 افراد گرفتار پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی تو شرکاء بھاگ نکلے ،مقدمہ درج کر لیا گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر دولہن کے بھائی سمیت چار رشتہ دار حوالات پہنچ گئے ۔پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ اسلام پورہ بھلوال میں خان محمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں غیر قانونی طور پر ساؤنڈ سسٹم استعمال کیا جا رہا ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی تو شرکاء بھاگ نکلے ۔پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے دولہن کے بھائی شہزاد اور دیگر رشتہ داروں شہباز سمیت چار افراد کو قابو کر لیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے ساؤنڈ سسٹم بھی قبضے میں لے لیا اور گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں