غیر معیاری گیس سلنڈروالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کی ہدایت پر خصوصی ٹیم نے غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والی مسافر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی سرگودھا،خوشاب روڈ پر جھال چکیاں کے قریب کی گئی چیکنگ کے دوران 50 سے زائد گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
کارروائی کے دوران ایل پی جی بطور فیول استعمال کرنے والی 13 گاڑیوں کے چالان عدالت سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا کو بھجوا دئیے گئے ۔اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی کہ ایل پی جی کو بطور فیول ہرگز استعمال نہ کریں اور اوگرا/ایچ ڈی آئی پی سے غیر منظور شدہ سلنڈر کا استعمال فوری طور پر ترک کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید برآں کارروائی کے دوران 8 گاڑیوں کو تھانے میں بند بھی کر دیا گیا۔