بھیرہ: یونین آف جرنلسٹس دستور کا اجلاس ، ایران و امریکہ سفارتی پیش رفت کا خیرمقدم
بھیرہ (نامہ نگار)بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ اور یونین آف جرنلسٹس دستور کا مشترکہ اجلاس صدر کلب شاہین فاروقی کی زیر صدارت ابو شاہین فاروقی ہال میں منعقد ہوا۔
جس میں کلب اراکین، شہر کی مقتدر شخصیات اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور ایران و امریکہ کے درمیان سفارتی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے امن کے قیام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔مقررین نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکراتی عمل کی حمایت کی ہے ۔ شرکاء نے پاکستان کی مسلح افواج اور قومی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف امن، باہمی احترام اور علاقائی استحکام کے فروغ پر مبنی ہے ۔