بھیرہ: ہلالِ احمر ہسپتال میں میڈیکل آفیسر کی تعیناتی، شہریوں میں اطمینان

بھیرہ: ہلالِ احمر ہسپتال میں میڈیکل  آفیسر کی تعیناتی، شہریوں میں اطمینان

بھیرہ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے ہلالِ احمر ہسپتال بھیرہ میں ڈاکٹر صاحبزادہ مستعان سلطان میراں کو بطور میڈیکل آفیسر تعینات کر دیا ہے ۔

ان کی تعیناتی سے اندرونِ شہر کے شہریوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آ گئی ہیں۔ شہریوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب انہیں معمولی بیماریوں اور طبی معائنے کے لیے شہر سے باہر واقع تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جانے کی سفری مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہلالِ احمر ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی مزید بہتر ہوگی اور مریضوں کو بروقت علاج معالجہ میسر آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں