2افراد نے شادی شدہ خاتون کو دو کمسن بچوں سمیت اغواکر لیا

2افراد نے شادی شدہ خاتون  کو دو کمسن بچوں سمیت اغواکر لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)2افراد نے شادی شدہ خاتون کو دو کمسن بچوں سمیت اغواء کر لیا۔

44شمالی کے طارق نے پولیس کو اطلاع کی کہ اس کی بیٹی مسماۃ (ع) اپنے دو بچوں 7سالہ علیسن اور 8سالہ عائزہ کے ہمراہ والدین کو ملنے آئی ہوئی تھی کہ گزشتہ روز لالیاں کا رہائشی کاشف اپنے ساتھی کی مدد سے تینوں کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر د ی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں