2 سال قبل اغوا ہونے والی بچی بازیاب، 3 ملزم گرفتار

 2 سال قبل اغوا ہونے والی بچی بازیاب، 3 ملزم گرفتار

فرمان علی نے نجمہکے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا ،شاہ پوصدر سے ملزم پکڑے گئےغلام مختیار ،مٹھو اور عرفان کو حراست میں لیا گیا اور بچی کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا

داؤدخیل (نمائندہ دنیا)تھانہ داؤدخیل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دو سال قبل اغوا ہونے والی کمسن بچی کو بازیاب کرا کے تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تھانہ داؤدخیل میں 21 اگست 2024ء کو مقدمہ مدعی فرمان علی ولد غلام مختیار کی درخواست پر9سالہ نجمہ بی بی کے اغوا کا مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ داؤدخیل مقبول خان، اے ایس آئی مخدوم خالد اور پولیس ٹیم نے شاہ پور صدر کے علاقے نون کلو میں کامیاب کارروائی کی اور مغویہ نجمہ بی بی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، جبکہ نامزد اشتہاری غلام مختیار ولد محمد نواز، مٹھو ولد یسین اور عرفان ولد مٹھو کو بھی گرفتار کر لیا۔ڈی پی او میانوالی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مقبول خان، اے ایس آئی مخدوم خالد اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں