موچھ: خواتین کی شکایات، مالی امداد سروے کا مطالبہ

موچھ: خواتین کی شکایات، مالی امداد سروے کا مطالبہ

گھریلو اور قبائلی مسائل کے باعث وہ بھیک مانگنے سے بھی قاصر ہیں : خواتین

موچھ (نمائندہ دنیا)یونین کونسل دفتر موچھ میں صوبائی محتسب پنجاب ضلع میانوالی کے آفیسر ہارون الرشید نے کھلی کچہری کے دوران خواتین کی شکایات سنیں۔کھلی کچہری میں علاقہ بھر کی درجنوں بے سہارا اور نادار خواتین نے شکایت کی کہ وہ مالی امداد کی مستحق ہونے کے باوجود حکومتی پروگرامز سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مالی امدادی پروگرام سے انہیں مدد مل رہی ہے اور نہ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کوئی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔خواتین نے بتایا کہ گھریلو اور قبائلی مسائل کے باعث وہ بھیک مانگنے سے بھی قاصر ہیں جبکہ مالی مشکلات کے باعث انہیں کئی کئی دن فاقہ کشی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے صوبائی محتسب پنجاب کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ موچھ (میانوالی) میں فوری سروے کرایا جائے۔ اور مستحق خواتین کو باعزت طریقے سے مالی امداد فراہم کی جائے ۔اس موقع پر یونین کونسل کے سیکرٹری عمران شاہ بھی موجود تھے جنہوں نے کھلی کچہری کے انتظامات کو بہتر قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں