پٹرولنگ پولیس کے 1400 اہلکاروں کو تعینات کر نیکا فیصلہ

 پٹرولنگ پولیس کے 1400 اہلکاروں کو تعینات کر نیکا فیصلہ

متعلقہ اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق باضابطہ لیٹر جاری کر دیا گیا ہے

میانوالی (نامہ نگار)اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈر کی خصوصی ڈیوٹی کے حوالے سے پنجاب پولیس کی نفری میں ردوبدل کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں تعینات پنجاب پولیس کے تقریباً 1400 اہلکاروں کو ڈیوٹی سے ہٹا کر ریلیف دیا گیا ہے ، جبکہ ان کی جگہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے 1400 اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جن میں میانوالی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے اہلکار شامل ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق باضابطہ لیٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل بھی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے اہلکار گلگت بلتستان میں انتخابی ڈیوٹی انجام دے چکے ہیں، اور اب انہیں اسلام آباد میں امن و امان کے قیام کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام مختلف شہروں میں پولیس نفری کی ضروریات کو پورا کرنے اور ڈیوٹیوں کی تنظیم نو کے تحت کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں