دریاؤں کا بہاؤ معمول پر، مون سون کے پیشگی اقدامات

 دریاؤں کا بہاؤ معمول پر، مون سون کے پیشگی اقدامات

ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کا سلسلہ بھی جاری

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)محکمہ انہار کے حکام کے مطابق ڈویژن کی حدود سے گزرنے والے تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں مون سون سیزن میں اضافی بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر محکمہ انہار اور ضلعی انتظامیہ نے پیشگی حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔حکام کے مطابق تمام تینوں دریاؤں کے بندوں کا ازسرنو جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ جاری ترقیاتی سکیموں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ شعبہ جات کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی سیلابی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں