میانوالی :شہریوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اجلاس

 میانوالی :شہریوں کو بروقت  طبی سہولیات کی فراہمی یقینی  بنانے کے لیے اجلاس

میانوالی (نامہ نگار)محرم الحرام کے دوران عزاداروں اور شہریوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر () ہیلتھ میانوالی، ڈاکٹر میاں کاشف علی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سینٹر میں نجی ہسپتالوں کے مالکان اور ایڈمنسٹریٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر میاں کاشف علی نے تمام نجی ہسپتالوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے احکامات جاری کیے کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی مریضوں کے لیے اضافی بیڈز مختص کیے جائیں۔ طبی و پیرامیڈیکل عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور ایمرجنسی ادویات سمیت سرجیکل آلات وافر مقدار میں موجود ہوں۔ علاوہ ازیں، جن ہسپتالوں میں رجسٹرڈ بلڈ بینکس قائم ہیں، انہیں ایمرجنسی کے لیے ہر وقت کم از کم 20 یونٹس خون دستیاب رکھنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں