ایران، امریکہ معاہدہ خطے میں پائیدار امن کی کلید :ارشد محمود
کشیدگی کے باعث نہ صرف عالم اسلام بلکہ عالمی معیشت خطرات سے دوچار تھی
خوشاب (نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدر چودھری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کی کلید ثابت ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عسکری قیادت اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے مؤثر سفارتی کردار نے ملک کو امن و سلامتی کی علامت بنا دیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باعث نہ صرف عالم اسلام بلکہ عالمی معیشت بھی شدید خطرات سے دوچار تھی اور تیسری عالمی جنگ کے خدشات پیدا ہو گئے تھے ۔ ان کے بقول وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صورتحال کا بروقت نوٹس لیتے ہوئے فریقین کو مذاکرات کے ذریعے اپنے تحفظات دور کرنے پر آمادہ کیا۔چوہدری ارشد محمود نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سفارتی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوئیں، جس سے خطے میں کشیدگی میں کمی آئی اور تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج عالمی برادری پاکستان کے مؤثر اور فعال سفارتی کردار کو سراہ رہی ہے ۔