ارم حامد حمیداور چودھر ی حامد حمید کی وزیر اعظم سے ملاقات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سے مسلم لیگ ن کی خاتون رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمیدنے اپنے شوہر چودھر ی حامد حمید کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
جس میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ وزیر اعظم کو سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 84 میں جاری ترقیاتی منصوبوں،عوامی مسائل اور نئے مجوزہ منصوبوں کے بارے بریف کی جس پر متعلقہ وزار کو منصوبوں کا جائزہ لینے اور بروقت تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے عوامی مفاد کے منصوبوں پر پیش رفت کو یقینی بنانے کا حکم دیا اس ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔