مریم نواز شریف کو عوام دوست اقدامات پر خراج تحسین :شیخ نعیم طاہر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ سرگودھا ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو عوام دوست اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
پنجاب کے حالیہ بجٹ میں موسمیاتی تبدیلی اور سموگ کے سدباب کیلئے انوائرمنٹ سیکٹر میں 479 ارب روپے مختص کیے ۔ اس تاریخی منصوبے کے تحت 8,500 اے آئی کیمروں سے سمارٹ نگرانی،96 فیصد صنعتوں میں ایمیشن کنٹرول سسٹم کی تنصیب اور 2,000سے زائد الیکٹرو بسوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا سمیت 10 زونز میں خصوصی انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا قیام اور وسیع پیمانے پر شجرکاری جیسے اقدامات ماحولیاتی بہتری کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔شیخ نعیم طاہر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی انقلابی حکمت عملی آنے والی نسلوں کو ایک صاف، سرسبز اور صحت مند پنجاب فراہم کرنے کی ضمانت ہے ۔