میانوالی:عیسیٰ خیل میں دشمنی مٹاؤ‘ امن لاؤ واک کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار)عیسیٰ خیل سول سوسائٹی کے زیر اہتمام دشمنی مٹاؤ، امن لاؤ واک کا اہتمام کیا گیا۔
جو سن لائٹ پبلک سکول سے شروع ہو کر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔واک کی قیادت عبدالرشید خان نیازی (صدر ورکر کنفیڈریشن ضلع میانوالی) اور عتیق الرحمان خان نے کی۔ اس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔واک کا مقصد میانوالی خصوصاً عیسیٰ خیل میں امن، بھائی چارہ، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں امن، محبت اور یکجہتی کے پیغام پر مشتمل پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔، جن پر دشمنی مٹاؤ، دوستی بڑھاؤ اور امن ہی ترقی کی ضمانت ہے جیسے نعرے درج تھے ۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن معاشرہ ہی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد فراہم کرتا ہے ، جبکہ اختلافات کو برداشت، مکالمے اور مثبت رویوں کے ذریعے حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مقررین نے مزید کہا کہ معاشرے میں نفرت اور تقسیم کی بجائے محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دے کر ایک مضبوط اور مہذب معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔