مڈھ رانجھا:تیز آندھی اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار، بجلی کا نظام متاثر

مڈھ رانجھا:تیز آندھی اور بوندا باندی  سے موسم خوشگوار، بجلی کا نظام متاثر

مڈھ رانجھا (نمائندہ دنیا) مڈھ رانجھا اور گردو نواح میں تیز آندھی اور بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

گذشتہ رات علاقے میں اچانک تیز آندھی کے بعد بوندا باندی ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ رات بھر ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔تاہم تیز آندھی کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ ہوائیں تھمنے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام بحال کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں