کمرمشانی میں جونیئر کلرک اجمل خان کو اکاؤنٹس برانچ کی اضافی ذمہ داریاں دے دی گئیں

کمرمشانی میں جونیئر کلرک اجمل  خان کو اکاؤنٹس برانچ کی اضافی  ذمہ داریاں دے دی گئیں

کمرمشانی (نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی کمرمشانی میں جونیئر کلرک اجمل خان کو اکاؤنٹس برانچ کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں تاکہ مالی اور دفتری امور کو مزید بہتر اور منظم انداز میں چلایا جا سکے ۔

اس موقع پر دوست احباب، سیاسی و سماجی اور صحافتی حلقوں نے ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ذمہ داریوں کی مؤثر تقسیم سے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔دوسری خبر کے مطابق سب انسپکٹر موٹروے پولیس ریاض خان آف مندہ خیل نے محکمانہ ایک ماہ کی ٹریننگ ٹریننگ سنٹر شیخوپورہ میں کامیابی سے مکمل کر لی۔ ٹریننگ کے اختتام پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس ٹریننگ سنٹر شیخوپورہ مسرور عالم کلاچی نے کورس مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔تصویر میں سب انسپکٹر ریاض خان ڈی آئی جی موٹروے پولیس سے سرٹیفکیٹ وصول کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں