بال کٹوانے آنیوالے 10 سالہ بچے سے نازیبا حرکات ،حجام پر مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بال کٹوانے کیلئے آنیوالے دس سالہ بچے سے نازیبا حرکات کرنیوالا حجا م اور اسکا ساتھی قانون کی زد میں آگئے ۔
موضع رام ریحان میں دس سالہ منیب علاقے کے ابرار کی دکان پربال کٹوانے آیا جہاں ابرار نے اپنے ساتھی ذکی کے ہمراہ مذکورہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور نازیبا حرکات کرتے رہے ، تاہم بچے کے شور واویلہ پر لوگوں کے آنے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔