اے سی کے آؤٹر یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

 اے سی کے آؤٹر یونٹ میں  اچانک آگ بھڑک اٹھی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لیاقت مارکیٹ میں واقع نجی بینک برانچ کی عمارت کی چھت پر نصب اے سی کے آؤٹر یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے موقع پر موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیاقت مارکیٹ کے منیجر آپریشن حماد بٹ فوری طور پر چھت پر پہنچے اور آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔ ان کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث آگ مزید پھیلنے سے رک گئی اور بینک ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں