مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات، متعدد افراد زخمی

مختلف علاقوں میں پرتشدد  واقعات، متعدد افراد زخمی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں پرتشدد واقعات کے دوران رقم کے لین دین اور خاندانی رنجشوں پر متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

نواں لوک میں رقم کے لین دین کے تنازع پر احتشام وغیرہ نے مبینہ طور پر اینٹوں کے وار کر کے کاشان اور اس کے بھانجے بلال حسن کو لہولہان کر دیا۔81 شمالی میں خاندانی رنجش پر شہناز بی بی، اس کی بیٹی زرینہ اور بہو نادیہ کو ان کے رشتہ داروں احمد حسن وغیرہ نے گھر میں داخل ہو کر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اسی طرح 108 جنوبی میں گالم گلوچ کے تنازع پر انصر نے پتھر مار کر عمر فاروق کو زخمی کر دیا۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں