پھلروان:انسپکٹر مہر شاہد اقبال اور گن مین پر فائرنگ‘ دونوں زخمی

پھلروان:انسپکٹر مہر شاہد اقبال اور گن مین پر فائرنگ‘ دونوں زخمی

پھلروان:انسپکٹر مہر شاہد اقبال اور گن مین پر فائرنگ‘ دونوں زخمیموٹروے ایم2سالم انٹرچینج کے قریب حملہ ہوا‘خوف و ہراس پھیل گیا

پھلروان (نمائندہ دنیا)موٹروے ایم2سالم انٹرچینج کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے انسپکٹر غازی مہر شاہد اقبال ہرل اور ان کے گن مین فخر شدید زخمی ہو گئے ۔ دونوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد انسپکٹر مہر شاہد اقبال کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔نامعلوم ملز موں نے انسپکٹر مہر شاہد اقبال ہرل کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا گن مین فخر شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بروقت علاج کے باعث انسپکٹر مہر شاہد اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں متحرک ہیں اور انہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں